میری حکومت ہوتی تو دہشتگردی ختم کر دیتا مشرف

دہشت گردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ان سے نمٹناانتہائی ضروری ہے۔صدر آل پاکستان مسلم لیگ


Monitoring Desk/News Agencies January 22, 2014
دہشت گردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا ان سے نمٹناانتہائی ضروری ہے۔صدر آل پاکستان مسلم لیگ. فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشرف نے کراچی میں پولیو ٹیموں پر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اگرمیری حکومت ہوتی توہم دہشت گردوںاور شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرکے انھیں ختم کردیتے۔

سماجی ویب سائٹس فیس بک اورٹویٹر پراپنے پیغام میں پرویز مشرف نے کہاکہ مجھے کراچی میں پولیو رضاکاروں پرحملے اورجانی نقصان کی خبرسن کرانتہائی صدمہ پہنچا۔ پرویزمشرف نے کہاکہ دہشت گردوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا۔ ان سے نمٹناانتہائی ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں