پاکستان چین سے 13 ارب ڈالر کے 3 جوہری پاور پلانٹس لے گا

جوہری پلانٹس پنجاب میں لگائیں جائیںگے، وال اسٹریٹ جرنل، امریکا کا اظہار تحفظات


INP January 22, 2014
تین جوہری پاور پلانٹس کا یہ معاہدہ گزشتہ برس کراچی میں ان دو چینی ری ایکٹرزکی تعمیر کے معاہدے کے علاوہ ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ پاکستان کا چین سے13 ارب ڈالرکے مزید تین بڑے جوہری پاور پلانٹس کے حصول کی بات چیت کا عمل جاری ہے۔

تین جوہری پاور پلانٹس کا یہ معاہدہ گزشتہ برس کراچی میں ان دو چینی ری ایکٹرزکی تعمیر کے معاہدے کے علاوہ ہے،وزیراعظم نوازشریف کابینہ کے اجلاس میں ان تین جوہری پلانٹس کاذکرکرچکے،تاہم اب تک اسے پبلک نہیں کیاگیا،تین نئے جوہری پلانٹس پنجاب میں لگائیں جائیںگے ،جگہ کاتعین کیا جارہا ہے، 2030 تک پاکستان کاجوہری پاور پلانٹس سے8800 میگاواٹ بجلی حاصل کرنیکا ہدف ہے۔وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ اگر یہ معاہدہ طے پاگیا تو پاکستان میں بجلی کاشدید بحران ختم ہوجائیگا۔

 photo 9_zpsb6fc5c6c.jpg

چینی جوہری صنعت حکام کاکہنا ہے کہ چین کے علاوہ دنیاکے کسی ملک سے بھی پاکستان کو جوہری پلانٹس کیلئے وسیع پیمانے پر حمایت ملنا مشکل ہے۔اخبارکے مطابق عالمی ادارہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ جسکا چین بھی رکن ہے ان ممالک کو جوہری ٹیکنالوجی یا ایندھن پر پابندی عائد کرتا ہے جس نے این پی ٹی پردستخط نہیں کیے،پاکستان نے اس معاہدے پردستخط نہیں کیے۔سینئر امریکی عہدیدار نے ری ایکٹروںکی منصوبہ بندی کے بارے میں کہاکہ جوہری سپلائرگروپ کے ضابطوںکے تحت ہمیں اس پرتحفظات ہیں،یہ امریکہ اورچین کابھی مسئلہ ہے۔چین کاموقف ہے کہ پاکستان کیساتھ جوہری تجارت اس گروپ کی رکنیت سے پہلے کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔