برآمدات 253ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

اشیا و خدمات کی مجموعی برآمدات 31 ارب ڈالر سے زائد رہنے کی توقع ہے،عبدالرزاق داؤد


عثمان حنیف July 02, 2021
لاک ڈاؤن کے بعد جلد صنعتیں کھلنے سے برآمدات بڑھیں، مزید گنجائش موجود ہے، ماہرین (فوٹو:فائل)

ملکی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جب کہ مالی سال2020-21ء میں برآمداتی حجم 25.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر رہا۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق برآمدات میں سال بہ سال کی بنیاد پر 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزیراعطم کے مشیر برائے تجارت عبدالزاق داؤد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جون میں برآمدات 2.7 ارب ڈالر رہیں جو ایک ماہ کے دوران برآمدات کا سب سے زیادہ حجم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مالی سال میں خدمات کی برآمدات کا تخمینہ 5.9 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، اس طرح اشیاء و خدمات کی مجموعی برآمدات 31 ارب ڈالر سے زائد رہنے کی توقع ہے۔

مشیر تجارت نے کووڈ19 کی مشکل صورتحال کے باوجود یہ سنگ میل حاصل کرنے پر برآمدکنندگان کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے کیوں کہ کورونا کی وجہ سے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن تھا اور دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں۔ عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال میں برآمدات میں 5فیصد کی شرح سے اضافہ ہوگا۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمداتی کا تاریخی سطح پر پہنچنا ٹیکسٹائل سیکٹر کا رہین منت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے 11 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی شرح نمو 10 فیصد رہی جس کے نتیجے میں مجموعی برآمداتی حجم میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے عاطف ظفر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد صنعتیں جلد کھولنے کی وجہ سے برآمدات بڑھیں۔ پاکستان بزنس فورن کے نائب صدر احمد جواد نے کہا کہ برآمدات میں مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |