دکھ کی گھڑی میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے ساتھ ہیں اویس مظفر

دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی، جلد پکڑے جائیں گے


Staff Reporter January 22, 2014
کراچی: اویس مظفر کارکنوں کی شہادت پر تعزیت کیلیے ایکسپریس میڈیا گروپ کے دفتر کا دورہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

پیپلز پارٹی کے رہنما سید اویس مظفر نے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں ایکسپریس گروپ کے ساتھ ہیں ، دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی میڈیا پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

اظہار رائے پر پابندی کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا ، یہ بات انھوں نے ایکسپریس ٹی وی کے دفتر کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ سید اویس مظفر نے ایکسپریس ٹی وی سے تعلق رکھنے والے 3 کارکنوں وقاص ، خالد اور اشرف کے بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار پر پابندی کی سازش قرار دیا ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور انشاء اللہ جلد ہی ایکسپریس نیوز پر حملے کے ملزمان کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔

 photo 10_zps4ab6b85a.jpg

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کے موثر اقدامات کی حمایت کرے گی ۔ اس جنگ میں پیپلز پارٹی کی قائد محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دی ہے لیکن اس کے باوجود ہر جیالے کے حوصلے بلند ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایکسپریس نیوز کے دفتر آنے کا مقصد بھی یہ ہے کہ ہم اس مشکل اور دکھ کی گھڑی میں ایکسپریس گروپ کے ساتھ ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد مارے جاچکے ہیں جبکہ متعدد گرفتار ہیں کراچی پولیس بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں