وزیراعظم کی تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد

ایف بی آر کی یہ کارکردگی معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی پالیسی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عمران خان


ویب ڈیسک July 02, 2021
یہ کارکردگی معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی پالیسی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عمران خان فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان نے تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے تاریخی ٹیکس اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2020-21 کے دوران ایف بی آرنے 4 ہزار 732 ارب روپے کا تاریخی ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا جو کہ 4 ہزار 691 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ ٹیکس ہے۔



وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اکٹھے کیے گئے محصولات گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں اور ایف بی آر کی یہ کارکردگی معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی پالیسی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں