اسلام آباد میں کالجز یونیورسٹیوں میں منشیات بیچنے والے 4 ملزم گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 8400 گرام چرس برآمد ہوئی۔


ویب ڈیسک July 02, 2021
ملزمان کے قبضے سے 8400 گرام چرس برآمد ہوئی۔

وفاقی دارالحکومت میں سی آئی اے پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کالجز اور یونیورسٹیوں میں منشیات سپلائی کرنے والے 4 ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے 8400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں فیروز، عمران، خالد اور محمد سبیل شامل ہیں۔

پولیس نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں سترہ میل کے علاقے یہ کارروائی کی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں