یورینیم کی افزودگی ہمارا حق ہے دستبردار نہیں ہونگے ایران

وعدوں کی خلاف ورزی ہوئی توافزدوگی دوبارہ شروع کردینگے، سربراہ توانائی ایجنسی


این این آئی January 22, 2014
ایرانی قوم کا کوئی حق ضائع نہیں ہوا ہے ۔علی اکبر صالحی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ تہران یورینیم کی افزودگی کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوا ہے اور ایران، یورینیم کی افزودگی کے اپنے حق سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

گزشتہ روز ایرانی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں علی اکبر صالحی نے کہاکہ ایرانی قوم کا کوئی حق ضائع نہیں ہوا ہے اور مشترکہ طور پر کچھ اقدامات عمل میں لائے جانے کے بارے میں اتفاق رائے ہوا ہے جس میں یورینیم کی افزودگی کے حق سے دستبردار ہونے کا کوئی مسئلہ شامل نہیں ہے۔

 photo 13_zpsaaede925.jpg

انھوں نے کہا کے مقابل فریق نے اگر وعدے کی خلاف ورزی کی تو ایران، یورینیم کی بیس فیصد افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کردے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں