پریانکا چوپڑاانسٹاگرام کی ایک پوسٹ کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں
پریانکا چوپڑا ہوپر انسٹاگرام رچ کی فہرست میں27 ویں پوزیشن پر ہیں
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگانے کا معاوضہ کروڑوں میں لیتی ہیں۔
حال ہی میں سالانہ ہوپر انسٹاگرام رچ لسٹ جاری ہوئی ہے جس کے ٹاپ 30 میں دو بھارتی مشہور شخصیات شامل ہیں۔ جو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگانے کا معاوضہ کروڑو ں میں لیتے ہیں۔ ان دو شخصیات میں سے ایک اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں جب کہ دوسرے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال پریانکا چوپڑا ہوپر انسٹاگرام رچ لسٹ کی فہرست میں 27 ویں پوزیشن پر ہیں۔ تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریانکا کے 65 ملین فالوورز ہیں اور وہ اپنے انسٹاپر ایک تشہیری پوسٹ لگانے کا معاوضہ 4 لاکھ تین ہزار ڈالرز یعنی 3 کروڑ بھارتی روپے (پاکستانی 6 کروڑ روپے سے زائد) وصول کرتی ہیں۔
ہوپر انسٹاگرام رچ لسٹ سالانہ جاری کی جاتی ہے جس میں شوبز، کھیل اور دیگر شعبہ جات کی مشہور شخصیات کو ان کے انسٹاگرام فالوورز اورانسٹاگرام پر تشہیری پوسٹ لگانے سے حاصل ہونے والے معاوضے کے مطابق درجہ بندی کی جاتی ہے۔
گزشتہ برس اداکارہ پریانکا چوپڑا اس فہرست میں 19 ویں نمبر پر تھیں۔ تاہم اس بار بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی فہرست میں 19 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 132 ملین فالوورز ہیں اور وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تشہیری پوسٹ لگانے کا معاوضہ 5 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں۔
ہوپر انسٹاگرام رچ لسٹ میں مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 308 ملین فالوورز کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں اور وہ انسٹاگرام پر ایک پروموشنل (تشہیری) پوسٹ کے 11 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں۔
اس کےعلاوہ فہرست میں دیگر مشہور شخصیات کے نام بھی شامل ہیں جن میں ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن، امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے، ٹیلر سوئفٹ اور سوشل میڈیا پرسنالٹی کائلی جینر وغیرہ شامل ہیں۔