پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 222021 کا اعلان کردیا

بابر اعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں شامل

اظہرعلی ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، فواد عالم ، شاداب خان اور یاسر شاہ کٹیگری بی میں شامل،

پی سی بی نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 22-2021 کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کنٹریکٹ میں تین مختلف کٹیگریز اور ایمرجنگ کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔ کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی ماہوار آمدنی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اورتمام کٹیگریز کے لیے یکساں میچ فیس مقررکی گئی ہے۔

بابراعظم ، حسن علی ، محمد رضوان اورشاہین شاہ آفریدی کٹیگری اے میں شامل، اظہرعلی ، فہیم اشرف ، فخرزمان ، فواد عالم ، شاداب خان اوریاسرشاہ کٹیگری بی میں شامل، عابد علی، امام الحق ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، محمد نواز ، نعمان علی اورسرفراز احمد کٹیگری سی میں شامل جب کہ عمران بٹ، شاہنوازدہانی اورعثمان قادر ایمرجنگ کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

کٹیگری اے کے ماہواروظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اورکسی بھی فارمیٹ کی میچ فیس میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

کٹیگری بی کے ماہواروظیفے میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا، کٹیگری بی میں شامل کھلاڑیوں کے لیے ٹیسٹ کی میچ فیس میں 15 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 20 فیصداور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ کٹیگری سی کے ماہوار وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔


اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ایمرجنگ کٹیگری کے ماہوار وظیفے میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کی میچ فیس میں 34 فیصد، ون ڈے انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 50 فیصد اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میچ فیس میں 67 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

اے کیٹگری میں ماہانہ 13 لاکھ 75 ہزار دیے جائیں گے

ذرائع کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل اے کٹیگری کے حامل کھلاڑی ماہانہ 13 لاکھ 75 ہزار روپے کی رقم حاصل کرے گا۔ بی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 9 لاکھ 37 ہزار 500 روپے ماہانہ ملے گا جبکہ سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کے اکاونٹ میں ماہانہ6 لاکھ 87 ہزار 500 روپے جمع ہوں گے جب کہ ایمرجنگ کھلاڑیوں کا اعزازیہ ساڑھے تین لاکھ روپے مختص کیا گیا ہے۔

میچ فیس کی بات کی جائے تو اس میں فی ٹیسٹ میچ فیس سات لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ ایک روزہ میچ کھیلنے والوں کو ساڑھے چار لاکھ روپے فیس ملے گی جبکہ تین لاکھ ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس ہے۔

سینڑل کنٹریکٹ سے باہر اور کسی بھی فارمیٹ میں ڈیبیو کرنے والوں کو بھی اسی حساب اور فارمولا سے میچ فیس ملے گی۔
Load Next Story