جلد فلموں میں نئے انداز سے سامنے آئوں گی میرا

میں ہمیشہ سچی بات کرتی ہوں چاہے کسی کو بری کیوں نہ لگے ، میرا


Cultural Reporter September 09, 2012
میرا کہتی ہیں کہ میں خود کو کسی صورت شوبز سے دور نہیں کر سکتی‘ جلد فلموں میں ایک نئے انداز سے سامنے آئونگی۔ فوٹو : فائل

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ شادی بچوں کا کھیل ہے اور نہ ہی میں جلد بازی میں شادی کرونگی۔

میں خود کو کسی صورت شوبز سے دور نہیں کر سکتی' جلد فلموں میں ایک نئے انداز سے سامنے آئونگی' میں ہمیشہ سچ بولتی ہوں مگر کچھ لوگوں نے جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے۔

ایک انٹرویو میں میرا نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ سچی بات کرتی ہوں چاہے کسی کو بری کیوں نہ لگے مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیشہ یہ کوشش کرتی ہوں کہ میری ذات سے کسی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

شادی بچوں کا کھیل نہیں اور جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں جب اللہ کو منظور ہو گا میری بھی شادی ہو جائے گی مگر میں جلدبازی بھی نہیں کرنا چاہتی۔ انھوں نے کہا کہ آج لوگوں میں سچ کو برداشت کرنے کی روایت ختم ہوتی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں