میرے بارے میں غیر مصدقہ اور جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں حریم شاہ

آپ سے التماس ہے میرے بارے میں کوئی بھی خبر چلانے سے پہلے اس بارے میں مجھ سے تصدیق کرلیں، حریم شاہ


ویب ڈیسک July 02, 2021
اس بات پر حیران ہوں کہ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا وزٹ کیا جارہا ہے ، حریم شاہ فوٹوفائل

BREST: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ان کے بارے میں غیر مصدقہ اور جھوٹ پر مبنی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

اپنی متنازع ویڈیوز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ گزشتہ چند دنوں سے سندھ کے وزیر کے ساتھ شادی کرنے کی خبروں کی وجہ سے میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ مختلف میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حریم شاہ کی شادی اور شادی کی تصاویر کے حوالے سے کئی خبریں زیرگردش ہیں جن پر ردعمل دیتے ہوئے حریم شاہ نے نیا ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

گزشتہ روز حریم شاہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر دو ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی شادی کی تصاویر کے حوالے سے کہا ''میری آپ تمام لوگوں سے ایک ہی التماس ہے کہ میرے بارے میں غیر مصدقہ خبریں نہ پھیلائی جائیں۔ میں اس بات پر حیران ہوں کہ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا وزٹ کیا جارہا ہے اور میں نے جہاں سے برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا ہے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز ان بیوٹی پارلرز میں پہنچے اور ان سے میرے بارے میں مختلف سوالات کررہے ہیں کہ میں برائیڈل فوٹوشوٹ کروانے کا کتنا معاوضہ لیتی ہوں وغیرہ۔

حریم شاہ نے ان بیوٹی پالرز انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جہاں سے انہوں نے برائیڈل شوٹ کروایا تھا کہ یہ تمام بیوٹی پارلرز اپنی تشہیر اور اپنا نام میڈیا میں لانے کے لیے میرے بارے میں میڈیا کو جھوٹی اور من گھڑت باتیں بتارہے ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CQzYZzrho2s/"]

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا میری آپ سب سے التماس ہے کہ اگر آپ کو کوئی خبر چلانی ہے تو پہلے اس بارے میں مجھ سے تصدیق کرلیں۔ حریم شاہ نے مزید کہا یہ میرا بڑاپن ہے کہ میں بیوٹی پارلرز کی تشہیر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کرتی ہوں لہذا انہیں بھی دائرے اور اپنی اوقات میں رہنا چاہئے۔''

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CQzZAG7BLDx/"]

واضح رہے کہ چند روز قبل حریم شاہ نے بیان دیا تھا کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا۔ ایک مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ 4 جولائی کو اپنے شوہر کے ہمراہ ترکی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔