مظفرگڑھ میں ڈھائی کروڑکی غیرملکی شراب سے بھرا ٹرک پکڑا گیا

شراب کوئٹہ سے ملتان لے جائی جارہی تھی، پولیس


ویب ڈیسک July 02, 2021
انتہائی مہنگی شراب کی 1280 بوتلیں برآمد کی گئی ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

ضلع مظفرگڑھ میں ڈھائی کروڑکی غیر ملکی شراب سے بھرا ٹرک پکڑا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مظفرگڑھ میں پولیس تھانہ سرورشہید نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی کروڑمالیت کی غیرملکی شراب کا پورا ٹرک پکڑ لیا۔ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی کوٹ اڈوکا کہنا ہے کہ انتہائی مہنگی شراب کی 1280 بوتلیں برآمد کی گئی ہیں، شراب کوئٹہ سے ملتان لے جائی جارہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔