بھارتی فلمساز کی موت پر مسکراتے ہوئے بات کرنے پرماہیما چوہدری تنقید کی زد میں

ماہیما چوہدری نے فلمساز راج کوشل کے بارے میں چند یادیں میڈیا کو بتائیں


ویب ڈیسک July 02, 2021
دو روز قبل بھارتی اداکارہ مندرا بیدی کے شوہر اور فلمساز راج کوشل کی دل کا دورہ پڑنے کے باعث موت ہوگئی تھی فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری کو بھارتی فلمساز راج کوشل کی موت پر مسکراتے ہوئے بات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دو روز قبل بھارتی اداکارہ مندرا بیدی کے شوہر اور فلمساز راج کوشل کی دل کا دورہ پڑنے کے باعث موت ہوگئی تھی۔ 49 سالہ فلمساز کی اچانک موت پر پوری بالی ووڈ انڈسٹری غم کا اظہار کررہی ہے۔ تاہم اداکارہ ماہیما چوہدری کو راج کوشل کی موت کے بارے میں مسکراتے ہوئے بات کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور لوگ انہیں 'بے حس' قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ مندرا بیدی کے شوہردل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

بھارتی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ماہیما چوہدری صحافیوں سے فلمساز راج کوشل کی موت کے بارے میں بات کررہی ہیں۔ تاہم راج کوشل کے بارے میں بات کرنے سے قبل ماہیما اپنی بیٹی آریانا کے ہمراہ پوز دیتی ہوئی نظر آئیں۔ بعد ازاں انہوں نے راج کوشل کے بارے میں اپنی چند یادیں میڈیا کو بتائیں اور فلمساز کی ایک بہت پرانی تصویر بھی صحافیوں کے ساتھ شیئرکی۔

تاہم بات کرتے ہوئے ماہیما چوہدری کے چہرے پرغم کے بجائے مسکراہٹ نظر آئی جسے سوشل میڈیا صارفین نے فوراً نوٹس کیا اور ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ماہیما چوہدری کا رویہ بالکل بھی صحیح نہیں تھا بلکہ بے حسی پر مشتمل تھا۔



ایک اور شخص نے کہا کیا وہ واقعی غم کا اظہار کررہی ہیں؟ ایسا لگ تو نہیں رہا کیونکہ ماہیما مسلسل مسکرارہی ہیں اور کیمرے کے سامنے پوز دے رہی ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CQvmWKtDIiS/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں