سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز اسپتال منتقل کردیا گیا

بلاول بھٹو اسلام آباد سے اور بختاور بھٹو زرداری اپنے خاوند کے ہمراہ دبئی سے کراچی پہنچ گئے، ذرائع


ویب ڈیسک July 02, 2021
آصف زرداری کو کمر میں تکلیف کی شکایت ہے، اسپتال ذرائع۔ فوٹو:فائل

NEW DELHI: سابق صدر آصف زرداری طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، اور انہیں ڈاکٹروں کی ہدایت پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سیشن میں شرکت اور عدالت میں پیشی کی تھکن کی وجہ سے آصف علی زرداری کی طبعیت ناساز ہوئی ہے۔ دوسری جانب والد کی علالت کے پیش نظر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے اور بختاور بھٹو زرداری اپنے خاوند کے ہمراہ فوراً دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ کئے، آصف زرداری کو کمر میں تکلیف کی شکایت ہے اور انہیں ڈاکٹروں نے کچھ دن اسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے، وہ آرتھو پیڈک سرجن کے زیر علاج ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔