سندھ ہائیکورٹ کا پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم

ہائیکورٹ کی پی ٹی اے کو فحش مواد کے خلاف درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرنے کی ہدایت


ویب ڈیسک July 02, 2021
ہائیکورٹ کی پی ٹی اے کو فحش مواد کے خلاف درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرنے کی ہدایت

سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ٹک ٹاک بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فیصلہ پی ٹی اے کی متفرق درخواست پر دیا جس میں ٹک ٹاک پر حکم امتناع ہٹانے کی استدعا کی گئی تھی۔

ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرے۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں بھی جلد نمٹانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی

پی ٹی اے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ شکایت کنندہ کی فحش مواد سے متعلق درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کردیں گے۔ عدالت نے سماعت 5 جولائی کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا تھا جس کی روشنی میں پی ٹی اے نے 30 جون کو ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بند کر دیا تھا، تاہم آج پی ٹی اے نے ہائی کورٹ سے حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں