5 ملزمان کو90 روز کیلیے رینجرز کے نظربند مرکز بھیج دیا گیا

اسلحہ ایکٹ کے مجرم کو 14برس قید،محسود قبائل کے 2 ملزمان ضمانت پر رہا


Staff Reporter January 22, 2014
اسلحہ ایکٹ کے مجرم کو 14برس قید،محسود قبائل کے 2 ملزمان ضمانت پر رہا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رینجرز حکام کی جانب سے گرفتار5 ملزمان کو تفتیش کیلیے 90 روز کیلیے نظربند مرکز بھیج دیا ہے۔

منگل کو رینجرز نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کیخلاف بھتہ، قتل اقدام اور قتل کے الزام میں شواہد موصول ہوئے ہیں، ملزمان سے تحقیقات کیلیے90 روز نظر بندی کی استدعا کی گئی تھی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی شاہد حسین چانڈیو نے سندھ اسلحہ آرڈیننس کے تحت گرفتار ملزم افسر خان کو جرم ثابت ہونے پر14برس قید کی سزا سنائی ہے، ملزم کو اے وی سی سی نے جولائی2013 میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

 photo 4_zps12d16af2.jpg

علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر جاوید بلوچ نے ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور دہشت گردی کے الزام میں گرفتار پاکستان دوست محسود قبائل سے تعلق رکھنے والے اکبر خان محسود اور نیک ولی محسود کو وکیل ندیم ہاشمی ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد فی کس ایک لاکھ روپی کی ضمانت پر رہا کردیا، دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سہیل جبار ملک نے سیکیورٹی گارڈ قتل کیس میں گرفتار فبیان اور اورنگزیب کے وکلا مرزا مبشر اور محمد خان برڑو کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست ضمانت کا فیصلہ23 جنوری تک محفوظ کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں