سوشل میڈیا صارفین نے کرینہ کو بڈھی کہنا شروع کردیا

کرینہ کپور نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی یوگا کرتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی


ویب ڈیسک July 02, 2021
کرینہ کپور نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی یوگا کرتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو اپنی یوگا کرتی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

اداکارہ کرینہ کپور کا شمار بالی ووڈ کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کی اداکاری اور خوبصورتی کے دیوانے لاکھوں میں ہیں۔ تاہم اب بڑھتی عمر کے اثرات کرینہ کے چہرے پر نظر آنا شروع ہوگئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی حال ہی میں شیئر کی جانے والی تصویر پر لوگ ان کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں بڑھیا کہہ رہے ہیں۔

40 سالہ اداکارہ کرینہ کپور نے حال ہی میں''بین الاقوامی یوگا ڈے'' کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی یوگا کرتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی اور لوگوں کو یوگا کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے 2006 میں یوگا کرنا شروع کیا اور اس مشق نے انہیں فٹ اور مضبوط بنایا۔

تصویر میں کرینہ کپور کے چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی تصویر پر تنقید کررہے ہیں۔ ایک صارف نے کرینہ کو 'آنٹی' کہا جب کہ ایک صارف نے لکھا 'کرینہ آپ بڈھی ہوگئی ہیں'۔



ایک اور اکاؤنٹ سے لکھا گیا 'کیا یہ کرینہ کی دادی ہیں'۔ جب کہ بہت سارے صارفین نے کہا کرینہ کا چہرہ دیکھو یہ عمر رسیدہ لگ رہی ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CQYLCVvpFYn/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔