فوج کو خطرات کے پیش نظر جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں آرمی چیف

آرمی چیف کا پنجاب ریجمنٹل سینٹر کا دورہ، پنجاب ریجمنٹ کی آپریشنز میں اعلی کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف


ویب ڈیسک July 02, 2021
آرمی چیف کا پنجاب ریجمنٹل سینٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج انفینٹری کو جدید ہتھیاروں اور خطوط پر استوار کر رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے پنجاب ریجمنٹل سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریجمنٹل سینٹر میں کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔ اس موقع پر کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہد بیگ مرزا (ر) بھی موجود تھے۔

تقریب میں حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے پنجاب ریجمنٹ کی آپریشنز میں اعلی کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج انفینٹری کو جدید ہتھیاروں اور خطوط پر استوار کر رہی ہے، انفینٹری کو مستقبل کے خطرات کے پیش نظر ماڈرنائز تیار کر رہے ہیں۔

قبل ازیں پنجاب ریجمنٹل سینٹر پہنچنے پر آرمی چیف کا نئے اور سبک دوش کرنل کمانڈنٹس نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے یادگاروں پر بھولوں کی چادر چڑھائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔