ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

مرطوب ہوائیں کم شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک July 02, 2021
بارش کے باعث حالیہ گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کے لئے محکمہ موسمیات کی جانب سے خوشخبری ہے کہ مرطوب ہوائیں کم شدت کے ساتھ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے اتوار کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع، اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں کہیں کہیں پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اور اسی دوران چکوال، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ اور سرگودھا میں کہیں کہیں پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو شام یا رات کے دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال،اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، خانپور اور راجن پور میں گرد آلود ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اور اسی دوران قلات، بارکھان، لورالائی اور سبی میں بھی گرد آلود ہوا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث حالیہ گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، تاہم اس دوران آندھی کے باعث نقصان کا خدشہ بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |