ممبئی پولیس نے یامی گوتم کو منی لانڈرنگ کے الزام میں طلب کرلیا

یامی گوتم کا بینک اکاؤنٹ دیگر مشکوک اکاؤنٹس سے منسلک ہے، تحقیقات میں انکشاف


ویب ڈیسک July 02, 2021
یامی گوتم کا بینک اکاؤنٹ دیگر مشکوک اکاؤنٹس سے منسلک ہے، تحقیقات میں انکشاف۔ (فائل فوٹو)

بھارتی اداکارہ و ماڈل یامی گوتم کو ممبئی پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام میں طلب کرلیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز انٹرنیشنل کے مطابق انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ممبئی یونٹ نے اداکارہ یامی گوتم کو فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزی کرنے پر طلب کرلیا ہے، اداکارہ کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 7 جولائی کو یونٹ کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔



رپورٹس کے مطابق ای ڈی کے ایک سینئر حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یامی گوتم کے بینک اکاؤنٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانسزیکشن کی گئی ہے، یامی گوتم نے حکام کو نہیں بتایا تاہم ای ڈی کے خودکار نظام نے اس ٹرانسزیکشن کا سراغ لگا لیا۔ سینئر حکام کے مطابق تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ یامی گوتم کا بینک اکاؤنٹ دیگر مشکوک اکاؤنٹس سے منسلک ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں یامی گوتم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے لکھاری و ہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی ہے۔ یامی گوتم نے 'کابل'، 'صنم رے' اور 'بالا' جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |