عزیر بلوچ ایک بار پھر اپنے اقبالی بیان سے منحرف ہوگیا

مجسٹریٹ کو پنجتن پاک کی قسم دے کر پوچھا جائے کہ عزیر بلوچ نے 164 کا بیان دیا تھا یا نہیں؟ عزیر بلوچ کا عدالت میں بیان


کورٹ رپورٹر July 02, 2021
مجسٹریٹ کو پنجتن پاک کی قسم دے کر پوچھا جائے کہ عزیر بلوچ نے 164 کا بیان دیا تھا یا نہیں؟ عزیر بلوچ کا عدالت میں بیان (فوٹو : فائل)

لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار عزیر بلوچ کمرہ عدالت میں ایک بار پھر اپنے اقبالی بیان سے منحرف ہوگیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو قتل، لیاری میں پولیس پر حملے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عزیربلوچ کمرہ عدالت میں ایک بار پھر اپنے اقبالی بیان سے منحرف ہوگیا۔

عزیر بلوچ نے عدالت کے روبرو کہا کہ میں نے کبھی اقبالی بیان نہیں دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امام زیدی کو کئی ماہ سے بلایا جارہا ہے وہ پیش نہیں ہورہے، مجسٹریٹ کو عدالت میں بلایا جائے اور ان سے پوچھا جائے میں نے اقبالی بیان دیا تھا یا نہیں۔

عزیر بلوچ نے مزید کہا کہ مجسٹریٹ کو پنجتن پاک کی قسم دے کر پوچھا جائے کہ عزیر بلوچ نے 164 کا بیان دیا تھا یا نہیں، مجھے یقین ہے کہ مجسٹریٹ پنجتن پاک کی قسم پر جھوٹ نہیں بولیں گے۔

بعدازاں عدالت نے عزیر بلوچ کے بیان کے بعد سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں