نالہ لئی منصوبے کی کامیابی کے بعد سیاست سے ریٹائر ہوجاؤں گا شیخ رشید

اپوزیشن اگلے انتخابات میں بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، وزیرداخلہ


ویب ڈیسک July 02, 2021
اپوزیشن اگلے انتخابات میں بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، وزیرداخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اگلے انتخابات میں بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور پاکستان تحریک انصاف کشمیر میں جیت جائے گی۔

راولپنڈی لال حویلی کے باہر آزاد کشمیر کے حلقہ ویلی چار کے امیدوار کے حق میں ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں کشمیر کا نمائندہ ہوں، اور یہ میری 15 ویں وزارت ہے لیکن آج تک کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام نہیں لگا، راولپنڈی لال حویلی غریبوں کے ساتھ چلتی ہے، میں نے کشمیر کی سیاست کبھی نہیں کی مگر کشمیر کی سیاست میں آج سے حصہ لینے کا اعلان کرتا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کو کہا ہے کہ وہ فوری طور پر نالہ لئی منصوبے کا افتتاح کریں، نالہ لئی منصوبے کی کامیابی کے بعد سیاست سے ریٹائر ہوجاوں گا، آج کوئی پاکستان میں ہمیں شکست نہیں دے سکتا، پاکستان نے امن قائم رکھنے کے لیے ایران کے ساتھ سرحد کو 40 فیصد تک سیل کردیا ہے اور افغانستان کے ساتھ بارڈر کو 88 فیصد بند کرچکے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ سیاست میں وہی زندہ رہتا ہے جو غریب کے ساتھ زندہ رہتا ہے، اللہ کے بعد عمران خان پر اعتماد ہے، اس اپوزیشن کے رنگ پسٹن بیٹھے ہیں، ان کا انجن بھی دھواں دے رہا ہے، اپوزیشن اگلے انتخابات میں بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، کابینہ میں آٹا، چینی، دالوں کا ریٹ بتاتا ہوں۔

شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کو 5 اگست والی صورتحال پر واپس لایا جائے، 23 جولائی کی رات کو شکرانے کا جلسہ کریں گے اور 25 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کشمیر میں جیت جائے گی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فیٹف کے 27 مطالبات میں سے 26 پر عملدرآمد کیا لیکن پھر بھی پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھا گیا۔ عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ امریکہ کو کسی قیمت پر اڈے نہیں دیں گے، افغانستان کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کا امن اور ترقی افغانستان کے امن اور ترقی سے جڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |