کاجول نے اجے دیوگن کو گھر چھوڑ کر جانے کی دھمکی دیدی

میڈیا والے دو لوگوں کو ساتھ دیکھ کر کوئی بھی خبر بنا لیتے ہیں، اجے دیوگن


ویب ڈیسک July 02, 2021
میڈیا والے دو لوگوں کو ساتھ دیکھ کر کوئی بھی خبر بنا لیتے ہیں، اجے دیوگن۔ (فائل فوٹو)

بھارتی اداکارہ کاجول نے اپنے شوہر اداکار اجے دیوگن کو گھر چھوڑ کر جانے کی دھمکی دے دی۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں فنکاروں کے آپس میں گہرے تعلقات اور افیئر کی خبریں تو روزمرہ کا معمول بن گئی ہیں، تاہم کئی بار ایسی خبریں کسی کا بسا بسایا گھر بھی خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور ان کی اہلیہ اداکارہ کاجول کے ساتھ بھی ہوا جب اجے دیوگن اور اداکارہ کنگنا رناوت میں قربتیں بڑھنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

سپر ہٹ فلم 'ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی' کی شوٹنگ کے دوران یہ خبریں تواتر سے آنے لگی تھیں کہ اجے دیوگن اور کنگنا رناوت میں اچھی بونڈنگ ہوگئی ہے اور جلد دونوں کے تعلقات ایک نیا موڑ لے لیں گے۔

ساتھ ہی یہ بھی سننے میں آیا کہ دونوں فنکار فلم 'تیز' اور 'راسکل' میں بھی ایک ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان خبروں پر اداکارہ کاجول کا صبر جواب دے گیا اور کاجول نے اجے دیوگن کو دھمکی دی کہ اگر کنگنا رناوت سے دوستی ختم نہیں کی تو میں دونوں بچوں کے ہمراہ گھر چھوڑ کر چلی جاؤں گی۔ تاہم ایسا ہونے سے پہلے ہی معاملات ٹھیک ہوگئے۔

اداکار اجے دیوگن نے ایک انٹرویو میں واضح کیا کہ میرا کسی کے ساتھ افیئر نہیں ہے، میڈیا والے دو لوگوں کو ساتھ دیکھ کر کوئی بھی خبر بنا لیتے ہیں، میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ خوش ہوں، میں اپنے کام اور گھر سے محبت کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |