شوبز کے رویہ نے روحی بانو کو پھر نفسیاتی مریضہ بنا دیا

اداکارہ روحی بانو شوبز کے لوگوں کے سرد رویہ کیوجہ سے ایکبار پھرذہنی مریضہ بن گئیں


Parveen Khan Se September 10, 2012
اداکارہ روحی بانو ان دنوں شدید ذہنی ونفسیاتی دبائو کا شکار تن تنہا اپنے گھر گلبرگ میں مقیم ہیں۔ فوٹو: لکس اسٹائل ایوارڈز

ماضی کی نامور اداکارہ روحی بانو ایکبار پھر نفسیاتی مریضہ بن گئیں۔

ان دنوں وہ شدید ذہنی ونفسیاتی دبائو کا شکار تن تنہا اپنے گھر گلبرگ میں مقیم ہیں اور ماضی کی یادوں اور اپنے بیٹے علی کو یاد کر کے روتی ہیں، روحی بانو جن کا ذہنی اور نفسیاتی علاج فائونٹین ہائوس میں ہوا تھا وہ صحتیاب ہو کر گھر لوٹی تھیں اور شوبز کے شعبے کو جوائن کیا مگر مثبت رسپانس اور کام نہ ملنے اور شوبز کے لوگوں کے سرد رویہ کیوجہ سے ایکبار پھر نفسیاتی اور ذہنی مریضہ بن گئیں۔

فائونٹین ہائوس کے ذرایع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روحی بانو مکمل طور پر صحت یاب ہو کر لوٹٰی تھیں مگر انھیں شوبز نے اسطرح ویلکم نہیں کیا جو ان کا حق بنتا تھا انھیں کام اور عزت واحترام دینے کی بجائے ان سے کنی کتراتے رہے جس سے وہ بد دل ہو گئیں اور ایک بار پھر تنہائی اور مایوسی کا شکار ہو گئی ہیں، انھوں نے اپنی ادویات بھی لینی بند کر رکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں