پی سی بی کے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑی کتنا کمائیں گے

ٹیسٹ میچ کی فیس 7 لاکھ، ون ڈے کی ساڑھے 4 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی کی 3 لاکھ روپے رکھی گئی ہے


Sports Reporter July 02, 2021
ٹیسٹ میچ کی فیس 7 لاکھ، ون ڈے کی ساڑھے 4 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی کی 3 لاکھ روپے رکھی گئی ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑی ماہانہ کتنا کمائیں گے، اس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل اے کٹیگری کے حامل کھلاڑی ماہانہ 13 لاکھ 75 ہزار روپے کی رقم حاصل کرے گا۔ بی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 9 لاکھ 37 ہزار 500 روپے ماہانہ ملے گا جب کہ سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کے اکاونٹ میں ماہانہ 6 لاکھ 87 ہزار 500 روپے جمع ہوں گے۔

ایمرجنگ کھلاڑیوں کا اعزازیہ ساڑھے 3 لاکھ روپے مختص کیا گیا ہے۔ میچ فیس کی بات کی جائے تو اس میں فی ٹیسٹ میچ فیس 7 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ ایک روزہ میچ کھیلنے والوں کو ساڑھے 4 لاکھ روپے فیس ملے گی جب کہ تین لاکھ ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس رکھی گئی ہے۔ سینڑل کنٹریکٹ سے باہر کسی بھی فارمیٹ میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کو بھی اسی حساب اور فارمولہ سے میچ فیس ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |