کراچی قیوم آباد میں سرچ آپریشن کےدوران 100 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

پولیس فورس نے قیوم آباد اے ایریا کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن کیا۔

پولیس حکام کے مطابق آپریشن گزشتہ روز پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں کیا جا رہا ہے۔ فوٹو؛ فائل

قیوم آباد میں پولیس نے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے قیوم آباد اے ایریا کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے سرچ آپریشن کے دوران 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، گرفتار کئے گئے افراد کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق آپریشن گزشتہ روز پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں کیا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز قیوم آباد میں نا معلوم ملزمان نے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کر کے 2 پولیو زضا کار خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا تھا، حملے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا تھا۔

Load Next Story