ویکسین لگوائیے پورا سال مفت میں گوشت کھائیے

جے بی ایس نامی کمپنی نے ویکسین لگوانے والے 50 خاندانوں کو مفت گوشت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک July 03, 2021
امریکی کمپنی جے بی ایس نے کہا ہے کہ وہ ویکسین لگوانے والے 50 خاندانوں کو ایک سال تک مفت میں گوشت فراہم کرے گی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: امریکا ہو یا پاکستان، دنیا کی طرح ہرجگہ ویکسین سے بھاگنے والے کچھ نہ کچھ افراد موجود ہوتے ہیں۔ اب ایک امریکی کمپنی نے عوام کو اس جانب راغب کرنے کےلیے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد ان سے ایک سال تک مفت میں گوشت حاصل کرسکیں گے۔

امریکا میں گوشت فراہم کرنے والی مشہور کمپنی جے بی ایس ایس اے نے اعلان کیا ہے کہ ادارے نے ویکسین کی مہم شروع کی ہے۔ اس ضمن میں ویکسین لگوانے والے 50 خاندانوں کو ایک سال تک مفت گوشت فراہم کیا جائے گا اور وہ مرغی، بیف یا پھر خنزیر کے گوشت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس کمپنی پر پہلے شدید تنقید کی گئی تھی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گوشت پیک کرنے والے اس کے ہزاروں کارکن کووڈ 19 سے بیمار ہوئے تھے۔ اس کے بعد جے بی ایس کمپنی کی ذیلی کمپنی پلگرمز پرائڈ کو بھی بند کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔ اس سے گوشت کی فراہمی بھی متاثر ہوئی تھی اور اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا تھا۔

تاہم اب کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ اس کے 66 ہزار کارکنوں کی 70 فیصد تعداد کو ویکسین لگادی گئی تھی۔ لیکن ساتھ ہی غریب، دیہی اور پسماندہ علاقوں کے افراد کو بھی ویکسین لگوانے کی ترغیب کے طور پر مفت گوشت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ اس سال چار جولائی کے یومِ آزادی تک امریکہ کی 70 فیصد بالغ آبادی کو کم ازکم ایک خوراک فراہم کردی جائے گی۔ تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ یہ ہدف بظاہرناممکن نظر آرہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں