کینیڈا میں گھر میں آتشزدگی سے 4 بچوں سمیت 7 پاکستانی جاں بحق

دلخراش حادثہ کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک July 03, 2021
دلخراش حادثہ کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، ترجمان دفترخارجہ

البرٹا کے گھر میں آتشزدگی کے باعث 4 بچوں سمیت 7 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی ریاست البرٹا میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ 5 بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے، آتشزدگی کا واقعہ رات میں پیش آیا جب کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

امام مسجد کیلگری سید سہروردی کا کہنا ہے کہ گھر میں 2 خاندان رہائش پذیر تھے جس میں سے ایک خاندان چند دن قبل ہی یہاں رکنے کے لیے آیا تھا، آتشزدگی کے بعد گھر کے مالک نے پہلے اپنے دونوں بچوں کو باہر نکالا اور پھر اپنے بھائی کے بچوں کو گھر سے باہر لایا تاہم دیگر افراد کو نکالنے کا موقع نہیں مل سکا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آتشزدگی کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ کسی مجرمانہ سرگرمیوں کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی موت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش حادثہ کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جب کہ وینکوور میں ہمارے قونصل جنرل متعلقہ کینیڈین انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |