اسد شفیق نے خامیوں کو دور کرکے زبردست کم بیک کو ہدف بنالیا

محمد یوسف کی رہنمائی سے میرے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے، اسد شفیق


Sports Reporter July 03, 2021
نیشنل ہائی پرفارمنس میں محمد یوسف کے ساتھ ہونے والی نشت بہت مفید رہی ، اسد شفیق فوٹو: فائل

ایک سال سے قومی ٹیم میں جگہ نہ پاسکنے والے ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے خامیوں کو دور کرکے زبردست کم بیک کو ہدف بنالیا۔

77 ٹیسٹ میچز میں 4 ہزار 660 رنز بنانے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز اسد شفیق نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی بیٹنگ تکنیک میں کچھ مسائل تھے جن کی وجہ سے توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرپارہا تھا، نیشنل ہائی پرفارمنس میں محمد یوسف کے ساتھ ہونے والی نشت بہت مفید رہی جس میں ویڈیوز دیکھ کر انہوں نے کچھ چیزوں کو بہتر بنانے کے لیے رہنمائی کی۔

اسد شفیق نے کہا کہ باہر جاتی گیند کو کھیلتے وقت میری باڈی بہت اوپن ہورہی تھی، اسے سائیڈ آن رکھنے پر کام ہورہا ہے۔ بال کی ریلیز سے پہلے پاؤں آگے نکل رہا تھا، اس خامی کو بھی دور کرنے پر زیادہ توجہ ہے۔

2020 میں انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے دھیمے مزاج کے اسد نے کہا کہ محمد یوسف کی رہنمائی سے ان کےاعتماد میں بہت اضافہ ہواہے، اب کوشش ہے کہ جلد سے جلد ان چیزوں پر محنت کرکے قومی ٹیم میں جب واپس آؤں تو پھر باہر نہ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |