خیبرپختونخوا میں اسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین ناپید

اسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی کمی کے باعث بیرون ممالک جانے والے افراد کی مشکلات تاحال برقرار


شاہدہ پروین July 03, 2021
صورتحال کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو آگاہ کردیا گیا ہے، حکام فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا میں اسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی کمی کے باعث بیرون ممالک جانے والے افراد کی مشکلات تاحال برقرار ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں اسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی کمی کے باعث بیرون ممالک جانے والے افراد کی مشکلات تاحال برقرار ہیں، صوبے میں دونوں ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ روز کسی بھی شہری کو اسٹرازینیکا کی پہلی یا دوسری ڈوز نہیں لگائی گئی ہے۔

اس حوالے سے بیرون ملک جانے والے شہریوں کی بڑی تعداد کی دونوں ویکسین کی عدم فراہمی پر شکایات سامنے آرہی ہیں۔ جبکہ کئی اضلاع میں شہریوں کا احتجاج بھی سامنے آیا ہے۔محکمہ صحت دونوں ویکسین کی مکمل فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے تاحال اقدامات نہ کرسکا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ صوبے کے بیشتر اسپتالوں و دیگر ویکسی نیشن سنٹرز پر یہ دونوں ویکسین ناپید تھیں۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق فائزر ویکسین کی کمی کے باعث صرف 131 افراد کو فائزر ویکسین لگائی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعلی افسران کے مطابق اس صورتحال کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو آگاہ کردیا گیا ہے۔جلد ہی اس سلسلے میں اقدامات کئے جائیں گے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں گزشتہ روز مجموعی طور پر 62 ہزار 387 افراد کو مختلف اقسام کی ویکسین لگائی گئی۔

گزشتہ روز ایک ہزار 123 افراد کو سائنو فارم کی پہلی جبکہ 208 افراد کو دوسری خوراک دی گئی۔ اب تک5 لاکھ 52 ہزار 698 شہری سائنو فارم کی پہلی اور 2 لاکھ 60 ہزار 426 شہری دوسری ڈوزلے چکے ہیں، گزشتہ روز 50 ہزار 928 شہریوں کو سائنو ویک کی پہلی اور 5 ہزار 486 افراد کو دوسری ڈوز لگائی گئی۔ سائنو ویک کی اب تک پہلی ڈوز لگوانے والے شہریوں کی تعداد 10 لاکھ 75 ہزار 837 تک پہنچ گئی ہے۔ صوبے میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 10ہزار 559 شہری سائنو ویک کی دوسری خوراک لے چکے ہیں۔ اسی طرح پاک ویک نامی ویکسین گزشتہ روز 1ہزار 610 افراد کو پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 8 ہزار 159 عام شہریوں کو پاک ویک لگائی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |