پرتعیش گاڑی کی درآمد سیف علی خان سے تحقیقات
سیف نے 2004 میں اس پرتعیش گاڑی کو کیرالا کے ایک شخص کے نام پر منگوایا تھا
بھارت کی انفورسمنٹ ایجنسی نے اداکار سیف علی خان سے دوبئی سے پرتعیش لینڈ کروزر گاڑی درآمد کرنے پر تحقیقات کی ہے۔
حکام نے ان کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا ہے۔ اتوار کو ایک بھارتی اخبار کے مطابق سیف کو انفورسمنٹ ڈایریکٹوریٹ کے دفتر میں طلب کیا گیا اور ان سے 2004 میں دوبئی سے درآمد کی جانیوالی پرتعیش گاڑی کی بھارت منتقلی کے بارے میں سوالات کیے گئے۔ سیف نے 2004 میں اس پرتعیش گاڑی کو کیرالا کے ایک شخص کے نام پر منگوایا تھا۔
بھارتی کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ جس شخص کے نام پر یہ گاڑی منگوائی گئی تھی وہ اسے افورڈ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ اس کار کی بھارت منتقلی کے لیے ٹرانفسر کے مروجہ اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔