اسٹیل ملز کے مزید 170 ملازمین فارغ کردیئے گئے

مل کے 4127 ملازمین باقی رہ گئے ہیں، انہیں بھی مختلف مرحلوں میں فارغ کردیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک July 03, 2021
مل کے 4127 ملازمین باقی رہ گئے ہیں، انہیں بھی مختلف مرحلوں میں فارغ کردیا جائے گا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

پاکستان اسٹیل ملز سے تیسرے مرحلے میں 170 ملازمین فارغ کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان اسٹیل ملز سے تیسرے مرحلے میں 170 ملازمین فارغ کردیئے گئے ہیں، اور ملازمین کوبذریعہ ڈاک لیٹرزبھیجے جارہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان اسٹیل ملز کی بولی کے عمل میں چین شرکت کا خواہاں

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے جون 2020 میں اسٹیل ملز کے کُل 9350 ملازمین فارغ کرنے کی منظوری دی تھی، پہلے مرحلے میں 4544 اور دوسرے مرحلے میں 509 ملازم فارغ کئے گئے، اب مل کے 4127 ملازمین باقی رہ گئے ہیں، انہیں بھی مختلف مرحلوں میں فارغ کردیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بند پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو ماہانہ 75 کروڑ روپے تنخواہ

واضح رہے کہ اسٹیل ملزکی پیداوار2015 سے بند ہے، اور30 جون 2020 تک اسٹیل ملزکاخسارہ 212 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |