اٹک میں گاڑی پر پولیس فائرنگ سے دیر کا رہائشی نوجوان جاں بحق

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا معاملہ وزیراعلی پنجاب کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ


ویب ڈیسک July 03, 2021
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا معاملہ وزیراعلی پنجاب کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

اٹک میں مبینہ طور پر چلتی گاڑی پر پولیس کی فائرنگ سے دیر چکدرہ کا رہائشی ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے یہ معاملہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی نے اٹک پولیس کی طرف سے ماورائے قانون اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کروائی جائے گی اور واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زیادتی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

ساجد خان لوئر دیر چکدرہ سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم عبد الرحمان کا بیٹا تھا۔ اس کے علاقے کے ایم این اے اور ایم پی اے سمیت معززین نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں