صومالیہ میں انٹیلی جنس ادارے کے نزدیک خود کش حملہ 10 افراد ہلاک

الشباب کے 2 حملہ آوروں نے ہوٹل پر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جہاں انٹیلی جنس اور پولیس اہلکار چائے پینے آتے تھے


ویب ڈیسک July 03, 2021
دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

صومالیہ کے دارالحکومت میں چائے کے ہوٹل پر دو خود کش بمبار نے خود کو بارودی مواد سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں چائے کے ایک ہوٹل پر دو افراد داخل ہوئے جنہوں نے خود کش جیکٹس پہنی ہوئی تھیں، دونوں نے یکے بعد دیگرے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔

چائے کے ہوٹل پر جس وقت حملہ کیا گیا اُس وقت وہاں گاہکوں کا رش تھا اور زیادہ تر چائے پینے والوں میں قریبی واقع سیکیورٹی فورسز کے دفاتر اور تھانے کے اہلکار شامل تھے۔

صومالیہ میں حکومت کے خلاف برسرپیکار شدت پسند گروپ الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ الشباب نے 2011 سے دارالحکومت کے علاقوں پر اپنی حکومت قائم کر رکھی ہے۔

رواں برس صومالیہ میں چار خود کش حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 50 سے زائد اہلکار مارے گئے جب کہ شہریوں کی ہلاکتیں اس کے علاوہ ہیں۔ الشباب نے اپنی کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کے دفاتر اور تھانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں