بیلا روس میں طوطا کونسلر کا انتخابی امیدوار بن گیا

طوطے کے مالک نے اپنے پالتو طوطے یاشا کی شناختی دستاویز کی فوٹو کاپی الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔


ویب ڈیسک January 22, 2014
اس اقدام کا مقصد بیلاروس کی سیاست کے بےاثر ہونے کے مسئلے کو اجاگر کرنا ہے، طوطا مالک۔ فوٹو؛ فائل

بیلاروس میں ایک شخص نے کونسلرز کے انتخابات کے لئے اپنے پالتو طوطے کو بطور امیدوار نامزد کرایا ہے۔


بی بی سی کے مطابق بیلاروس میں ایک کارکن نے کونسلرز کے انتخابات میں اپنے طوطے کا امیدوار کے طور پر اندراج کرایا ہے، مالک نے اپنے پالتو طوطے یاشا کی شناختی دستاویز کی فوٹو کاپی الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔


طوطے کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کے اس اقدام کا مقصد بیلاروس کی سیاست کے بےاثر ہونے کے مسئلے کو عوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے، کونسلر بننا ان کے طوطے کی دیرینہ خواہش تھی اور طوطے کا انتخابی نعرہ رقم کہاں ہے تاہم مالک نے جرمانے سے بچنے کے لئے طوطے کے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں