سعودی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے

سعودی وزیر خارجہ دورے کے دوران شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت اہم ملاقاتیں کریں گے، ذرائع


Numainda Express July 04, 2021
سعودی وزیر خارجہ دورے کے دوران شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت اہم ملاقاتیں کریں گے، ذرائع۔ فوٹو: سوشل میڈٰیا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود رواں ماہ پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ پاکستان میں اپنے 2 روزہ دورے کے دوران شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت اہم ملاقاتیں کریں گے۔شہزادہ فیصل کے دورے سے قبل سعودی عرب کا ایک اعلی سطح وفد بھی پاکستان آئے گا۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے کی جا چکی، دورہ جولائی کے تیسرے ہفتہ میں متوقع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں