انتخابی اصلاحات اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس 7 جولائی کو بلانے کا فیصلہ

اجلاس میں اپوزیشن قیادت انتخابی اصلاحات کے معاملہ پر مشترکہ لائحہ عمل اپنائے گی اور سفارشات تیار کریگی، ذرائع


Numainda Express July 04, 2021
اجلاس میں اپوزیشن قیادت انتخابی اصلاحات کے معاملہ پر مشترکہ لائحہ عمل اپنائے گی اور سفارشات تیار کریگی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

WUHAN: اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں اجلاس 7جولائی کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس 7جولائی کو اسلام آباد میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن قیادت انتخابی اصلاحات کے معاملہ پر مشترکہ لائحہ عمل اپنائے گی اور سفارشات تیار کریگی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 7 جولائی کو بلانے جانے کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں