کوچزنے یونس کی سوچ کے برعکس پالیسی اپنالی

سب ایک صفحے پر موجود اور مل جل کر کام کرنے کیلیے پْر عزم ہیں،ثقلین مشتاق


Sports Reporter July 04, 2021
پلیئرزکودباؤمیں کھیلنے کی خاطر ذہنی طور پر مضبوط بنانے کیلیے کوشاں ہیں،یوسف (فوٹو : فائل)

ہائی پرفارمنس کوچز نے یونس خان کی سوچ کے برعکس پالیسی اپنا لی۔

سابق بیٹنگ کوچ یونس خان نے گزشتہ دنوں استعفٰی دیدیا تھا، اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کوچز کے قومی ٹیم کیلیے کام کرنے کو مداخلت سمجھتے تھے۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں ہیڈ آف پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں نوجوانوں، ڈومیسٹک پرفارمرز اور سینئر کرکٹرز کو تکنیکی اور جسمانی استعداد بہتر بنانے کا موقع ملا، وائٹ اور ریڈ بال پلیئرزکو الگ الگ ٹریننگ دیتے ہوئے مستقبل کے تقاضوں کیلیے تیار کیا گیا، کوچز کو بھی یہ سیکھنے کا موقع ملا کہ قومی ٹیموں کی ضروریات کیا ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلیے ہم سب ایک صفحے پر ہیں اور مل جل کر کام کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ہم سب کا ایک ہی فلسفہ ''ملک، ٹیم اور میں'' ہے،سب کا مقصد پاکستان کے لیے ورلڈ کلاس کرکٹرز تیار کرنا ہے۔

بیٹنگ کوچ محمد یوسف نیکہاکہ سخت گرمی کے باوجود کیمپ میں کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کا سلسلہ جاری رکھا، ٹریننگ کے دوران نہ صرف پلیئرز بلکہ کوچز کو بھی سیکھنے کا موقع ملا۔

انھوں نے کہا کہ ہر سطح پر کھلاڑی کی بنیادی تکنیک درست ہونا چاہیے، اسد شفیق دنیا کے مختلف ملکوں میں کرکٹ کھیل چکے اور پرفارم بھی کیا، ان کے ساتھ بھی بنیادی چیزوں پر کام کیا ہے،کھلاڑیوں کو ذہنی مضبوطی کے ساتھ میدان میں اترنے کیلیے تیار کردیا تاکہ دباؤ میں بھی توقعات کے مطابق کارکردگی پیش کرسکیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں