ابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد مسترد سیاسی ٹولہ نیا ڈراما کرنے جا رہا ہے فواد چوہدری

سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ کوئی راستہ نہ ہی منزل، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک July 04, 2021
عمران خان پر تنقید کافی نہیں اپوزیشن اپنا پروگرام دے، وفاقی وزیر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈراما اسٹیج کرنے جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم کے جلسہ عام کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ابوبچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ اسٹیج کرنے جا رہا ہے،اس ڈرامے کے تمام کردار ہی پٹ چکے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ کوئی راستہ نہ ہی منزل، بھٹکی ہوئ روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگر، عمران خان پر تنقید کافی نہیں اپنا پروگرام دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں