سعودی حکومت کا مدینہ منورہ کو امت مسلمہ کیلئے اسلامی ثقافت کا مرکز بنانے کا اعلان

خادمین الحرمین الشریفین نے مدینہ منورہ کو اسلامی ثقافت کا مرکز بنانے کیلئے مختلف منصوبوں کی منظوری دی ہے، گورنرمدینہ


ویب ڈیسک January 22, 2014
شاہ فہد پارک میں قدیم مدینہ شہر کا ماڈل تعمیر کیا جائے گا جس میں پرانے وقتوں کے محلے اور بازار کا خاکہ پیش کیا جائے گا،گورنرمدینہ۔ فوٹو: عرب نیوز

سعودی حکومت نے مدینہ منورہ کو امت مسلمہ کے لئے اسلامی ثقافت کا مرکز بنانے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ویب سائیٹ کے مطابق گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ایک تقریب کے دوران مدینہ منورہ کو امت مسلمہ کے لئے اسلامی ثقافت کا مرکز بنانے کے لئے کئے گئے فیصلوں کا اعلان کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ خادمین الحرمین الشریفین شاہ عبدللہ نے اس اسلسلے میں 13 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

اس منصوبے کے تحت مدینہ المنورہ میں قرآن پڑھنے اور سمجھنے کے لئے ایک مرکز قائم کیا جائے گا، جہاں حسن قرات، اسلام کے بنیادی عقائد اور بین الامذاہب تقابلی مکالمے اور جدید سائنسی تحقیق کے شعبے قائم قائم کئے جائیں گے، قبا کلچرل سینٹر کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے جس میں حجاج اور معتمرین کے لئے عجائب گھر، لائبریریاں اور پارکس تعمیر کئے جائیں گے اس کے علاوہ شاہ عبدالعزیز لائبریری اور حرم لائبریری کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

گورنر مدینہ کے مطابق شہر میں ایک مستقل نمائش کا اہتمام کیا جائے گا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ اور ان کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک نمائش کا اہتمام کیا جائے گا جس میں غزوات نبوی سے متعلق معلوماتی مواد اور اس سے متعلق متبرک اشیا رکھی جائیں گی، شاہ فہد پارک میں قدیم مدینہ شہر کا ماڈل تعمیر کیا جائے گا جس میں پرانے وقتوں کے محلے اور بازار کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں