فلپائن میں فوجی طیارہ گرکر تباہ ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی

طیارہ میں 92 کے قریب فوجی اہلکار سوار تھے، فلپائنی وزارت دفاع


ویب ڈیسک July 04, 2021
طیارہ میں 92 کے قریب فوجی اہلکار سوار تھے، فلپائنی وزارت دفاع

فلپائن میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ 48 زخمی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے سولو میں گزشتہ روز فوجی طیارہ C-130 لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں ابتدائی طور پر 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم 24 گھنٹے کے دوران مزید 33 زیر علاج مسافر چل بسے اس طرح ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی۔

اسپتال میں اب بھی 48 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طیارے میں 92 افراد موجود تھے جن میں اکثریت فوجی اہلکاروں کی تھی۔

زندہ بچ جانے والے فوجی اہلکاروں نے طیارہ زمین سے ٹکرانے سے قبل چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائی تھیں۔ طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ہٹ گیا تھا۔

https://twitter.com/AlertsPea/status/1411556461365194754

دوسری جانب فلپائنی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار اہلکاروں کو شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے بھیجا جارہا تھا تاہم کسی شدت پسند گروپ نے حادثے کہ ذمہ داری قبول نہیں کی جس سے لگتا ہے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں