عمران خان اصولی اور نظریاتی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹیں گے گورنر پنجاب

سیاسی مخالفین کی کہانی ختم ہوچکی ہے آزاد کشمیر میں بھی جیت ہماری ہی ہوگی، چوہدری سرور

پاکستان کا نوجوان تحر یک انصاف کی سب سے بڑی طاقت ہے، گورنر پنجاب فوٹو: فائل

LONDON:
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ عمران خان اپنی اصولی اور نظر یاتی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


لاہور سے جاری بیان میں چوہدری سرور نے کہا کہ پی ڈی ایم خود کو سیاسی میدان میں زندہ رکھنے کے لئے جلسے کر رہی ہے، حکومت مضبوط اور مستحکم ہے، مخالفین کے جلسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم پاکستان کو آگے اورسیاسی مخالفین پاکستان کو پیچھے لیکر جانا چاہتے ہیں، عمران خان اپنی اصولی اور نظر یاتی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ سیاسی مخالفین کی کہانی ختم ہوچکی ہے آزاد کشمیر میں بھی جیت ہماری ہی ہوگی۔

چوہدری سرور نے کہا کہ آج پارلیمنٹ اور جمہوریت سمیت تمام ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا،انشا اللہ پاکستان کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا۔ پاکستان کا نوجوان تحر یک انصاف کی سب سے بڑی طاقت ہے،کامیاب پاکستان پروگرام ملکی ترقی کیلئے حکومت کا ایک اور مثالی منصوبہ ہے۔
Load Next Story