جن ڈراموں پر تنقید ہورہی ہے ان کی ریٹنگ سب سے زیادہ آرہی ہے لیلیٰ واسطی

مجھے جب کوئی کردار آفر ہوتا ہے تو میں دیکھتی ہوں کہ میرا کردار کہانی میں کتنی اہمیت کا حامل ہے، لیلیٰ واسطی


ویب ڈیسک July 04, 2021
مجھے یہ مسئلہ نہیں کہ ڈرامے میں میرے 500 سینز ہوں اور میں ہر قسط میں نظر آؤں، لیلی واسطی فوٹوفائل

پاکستان کی سینئر اداکارہ لیلیٰ واسطی کا کہنا ہے کہ جن ڈراموں پر تنقید ہورہی ہے ان ڈراموں کی ریٹنگ سب سے زیادہ آرہی ہوتی ہے۔

اداکارہ لیلیٰ واسطی ان دنوں ڈراما سیریل ''ڈنک'' میں نظر آرہی ہیں جس میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے کردار کے حوالے سے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا جب مجھے ہدایت کار بدر محمود نے ڈراما سیریل ''ڈنک'' کے کردار کے لیے کال کی تو میں نے فوراً ہاں کردی۔

لیلیٰ واسطی نے کہا کہ مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ڈرامے میں میرے کتنے سینز ہیں۔ مجھے یہ مسئلہ نہیں کہ ڈرامے میں میرے 500 سینز ہوں اور میں ہر قسط میں نظر آؤں۔ ایک اداکار کو کیا چاہئے ہوتا ہے یقیناً ایک اچھا کردار اور پرفارمنس کا مارجن۔ مجھے جب کوئی کردار آفر ہوتا ہے تو میں دیکھتی ہوں کہ میرا کردار کہانی میں کتنی اہمیت کا حامل ہے اور مجھے اپنی پرفارمنس دکھانے کا کتنا موقع ملے گا۔

لیلیٰ واسطی نے پاکستانی ڈراموں پر ہونے والی تنقید کے بارے میں کہا جن ڈراموں پر تنقید ہورہی ہے ان ہی کی ریٹنگ اٹھاکر دیکھ لیں تو لوگوں کی بڑی تعداد ان ڈراموں کو دیکھ رہی ہے۔ ہمارے یہاں ہر قسم کے ڈرامے بن رہے ہیں۔ سسپنس، کامیڈی، رومانس یہاں تک کہ ایسے موضوعات پر بھی ڈرامے بن رہے ہیں جن پر بات کرنا بھی جرم سمجھاجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |