جہلم کے سرکاری اسپتال میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش

بچے کی چار آنکھیں، دو منہ اور دو ناک ہیں،ذرائع


ویب ڈیسک July 04, 2021
بچے کی چار آنکھیں، دو منہ اور دو ناک ہیں،ذرائع

ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم کے گائنی وارڈ میں دو چہروں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی چار آنکھیں، دو منہ اور دو ناک ہیں۔ ڈیوٹی ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی پیدائش نارمل ڈیلیوری سے ہوئی، بچہ کو انتہائی نگہدائش وارڈ میں رکھا گیا تھا تاہم اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز بچے کے آپریشن کرنے یا نہ کرنے کا بتا سکتے ہیں۔

ڈاکٹرز نے بچے کی صحت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بچے کی پیدائش قدرت کا امر ہے۔ ذرائع کے مطابق بچے کے والدین کا تعلق نواحی علاقہ ناڑہ سے ہے تاہم بچے کی پیدائش پر والدین تشویش میں مبتلا ہیں اور میڈیا سے بات کرنے سے معذرت کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |