بھارتی فلم ہدایت کار کی لاش گھر سے برآمد

ہدایت کار راجو نے لیبر یونین سے وابستہ شخص کی طرف سے مسلسل ہراساں کیے جانے کی وجہ اپنی جان لی، پولیس


ویب ڈیسک July 04, 2021
ویڈیو کلپ اور سوسائیڈ نوٹ برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس فوٹوبھارتی میڈیا

بھارتی آرٹ فلموں کے ہدایت کار راجو ساپتے کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے پولیس نے خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مراٹھی آرٹ فلموں کے ہدایت کار راجو ساپتے نے گزشتہ روز اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ راجو ساپتے مہاراشٹر کے علاقے میں رہتے تھے۔ پولیس کے مطابق ہدایت کار راجو نے مبینہ طور پر لیبر یونین سے وابستہ شخص کی طرف سے مسلسل تنگ اور ہراساں کیے جانے کی وجہ اپنی جان لی۔ پولیس نے خودکشی کا کیس درج کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انتہائی قدم اٹھانے سے قبل راجو ساپتے نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی تھی جس میں انہوں نے اپنی خودکشی کی وجہ اور اس شخص کا نام بتایا تھا جو انہیں تنگ کررہا تھا۔ سینئر پولیس انسپیکٹر ویویک موگالیکر کا کہنا ہے پولیس نے ویڈیو کلپ اور سوسائیڈ نوٹ برآمد کرلیا ہے۔ ہم نےخودکشی کا کیس رجسٹر کرلیا ہے کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ویڈیو کلپ میں راجو ساپتے کا کہنا تھا کہ وہ کچھ دنوں سے مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ لیبر یونین سے منسلک ایک شخص انہیں مسلسل تنگ کررہا ہے اور ان کے کام کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ یہاں تک کہ اس شخص نے دیگر مزدوروں کو ان کے خلاف بھڑکایا اورجان بوجھ کر کچھ مزدوروں سے پیسوں کی ادائیگی کے معاملے پر جھوٹ بولنے کے لیے کہا جس کی وجہ سے ان کے ہاتھ سے کام بھی نکل گیا۔ بالآخر تنگ آکر ہدایت کار راجو ساپتے نے ویڈیو ریکارڈ کی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

واضح رہے کہ راجو ساپتے نے ''امباٹ گوڈ اینڈ مانیا'' اور ''دی ونڈر بوائے'' جیسی فلموں میں بطور آرٹ ڈائریکٹر کام کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |