پشاور میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق بیٹا اور بیٹی زخمی

فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، پولیس

زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس فوٹو: فائل

پولیس اہلکار نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل جب کہ بیٹے اور بیٹی کو زخمی کردیا۔


پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں واقع علاقے درمنگی میں ورسک روڈ پر رضا علی نامی رہائشی نے گھر میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر اس کی بیوی جاں بحق جب کہ 22 سالہ بیٹے اور 20 سالہ بیٹا زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتلا منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ملزم رضا علی بھی پولیس اہلکار ہی ہے جو بحیثیت کانسٹیبل دارمنگی گارڈن میں خدمات سرانجام دے رہا تھا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story