کراچی میں 16 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مغویہ کو بازیاب کرا لیا۔


ویب ڈیسک July 04, 2021
پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مغویہ کو بازیاب کرا لیا۔ (فائل فوٹو)

پولیس نے پانچ روز قبل اغوا کی گئی لڑکی کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے سے 29 جون کو 16 سالہ لڑکی کو اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا اور گزشتہ روز اغوا میں ملوث ملزم صابر کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر مغویہ کو بھی بازیاب کرالیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عابد قائم خانی کا کہنا ہے کہ مغویہ کا طبی معائنہ کرایا جائے گا جبکہ ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزم بھی اسی علاقے کا رہائشی ہے اور پڑوسی بھی رہ چکے ہیں، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔