اتحاد ٹاؤن میں بچے سے بدفعلی کا واقعہ سامنے آگیا

ملزمان نے بچے کو زبردستی پکڑا اور اپنے ہمراہ لے جاکر اسے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا


ویب ڈیسک July 04, 2021
ملزمان نے بچے کو زبردستی پکڑا اور اپنے ہمراہ لے جاکر اسے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا (فائل فوٹو)

اتحاد ٹاؤن میں 13 سالہ بچے سے بدفعلی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بچے سے بدفعلی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، اتحاد ٹاؤن تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 441/21 بجرم دفعہ 377/34 کے تحت سلیمان اور عبدالرحم نامی ملزمان کے خلاف امان اللہ نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں مدعی نے بیان دیا ہے کہ اس کا تیرہ سالہ بیٹا یونس مقامی مدرسے کا طالب علم ہے، 23 جون کو اس کے بیٹے کو مذکورہ دونوں ملزمان نے زبردستی پکڑا اور اپنے ہمراہ لے جاکر اسے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔