ٹارگٹ کلنگ کی 10 وارداتوں میں ملوث متحدہ کارکن گرفتار

ملزم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے جس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں، ایس آئی یو


ویب ڈیسک July 04, 2021
ملزم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے جس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں، ایس آئی یو (فائل فوٹو)

ایس آئی یو نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے گزشتہ روز جمشید کوارٹرز کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سید دانش علی ولد سید مظہر علی کو گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ کی دس وارداتوں میں ملوث ہے اور اس کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

ایس آئی یو حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔