پی ڈی ایم کا جلسہ فارغ سیاستدانوں کی پکنک تھی فواد چوہدری

حیران ہوں کہ جیل میں کمر درد کی شکایت کرنے والے شہباز شریف جلسہ کرنے کیلئے بالکل صحت مند ہیں، وزیراطلاعات


ویب ڈیسک July 04, 2021
حیران ہوں کہ جیل میں کمر درد کی شکایت کرنے والے شہباز شریف جلسہ کرنے کیلئے بالکل صحت مند ہیں، وزیراطلاعات . فوٹو : فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ دراصل اپوزیشن کے فارغ سیاستدانوں کی پکنک تھی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حزب مخالف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماﺅں کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا جلسہ بُری طرح ناکام ہوا، ان کے پاس سوائے باتوں کے قوم کے لئے اور کچھ نہیں، انہوں نے بجلی بنائی کم اور عوام پر مہنگی بجلی گرائی زیادہ، اپوزیشن کے بوئے بیج کی زہریلی فصل آج پوری قوم کو کاٹنا پڑ رہی ہے، شہباز صاحب! عوام کی جیب نواز شریف کاٹ کر لندن بھاگ گئے ہیں، حیران ہوں کہ جیل میں کمر درد کی شکایت کرنے والے شہباز شریف سوات میں جلسہ کرنے کے لئے بالکل صحت مند ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :عمران خان کے امریکا مخالف بیانات محض ایک ڈرامہ ہے، فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پانچ سال کی تکمیل کے بعد ایک بہتر اور روشن پاکستان عوام کو ملے گا، اپوزیشن طعنے دیتی رہے لیکن 2023ءمیں شکست ان کا مقدر بنے گی، عوام عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کرنے کا سفر جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ہمیں حکومت ملی تو خیبر پختون خوا کو پنجاب سے آگے لے جائیں گے، شہباز شریف

فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں، اس لئے وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں، 2018ءکے الیکشن کے بعد سے ان کی طبیعت مسلسل خراب ہے، اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے، مولانا صاحب ! شہباز شریف سے ہی پوچھ لیتے تو وہ بتا دیتے کہ وزیراعظم کی آمد پر انہوں نے اعتراض کیوں کیا تھا؟ پی ڈی ایم کا جلسہ اس اتحاد کو تخلیق کرنے والے بلاول بھٹو اور اے این پی کے بغیر اپنی منزل اور بانی دونوں ہی کھو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔